سندھ اور پنجاب میں اربن فلڈنگ ، سیلاب کا خدشہ

0
162

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت سے آنے والا ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں بدل گیا ہے، جس کے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ 11 ستمبر سے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد، دادو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، بدین، سجاول اور سکھر سمیت کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

ادھر پنجاب میں بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے متعلق الرٹ جاری ہونے کے بعد جلال پور پیر والا سمیت کئی علاقوں میں صورتحال خراب ہے اور پاک فوج ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ اب تک 56 افراد جاں بحق، 41 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب آ چکی ہیں۔

ہیڈ پنجند، تریموں، گنڈا سنگھ والا اور بلوکی سمیت مختلف مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے راوی اور چناب کے کئی علاقے زیر آب ہیں جبکہ سندھ میں بھی پنجند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں نقل مکانی، ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا