جلالپور پیروالا شہر خالی کرنے کا حکم

0
162

ملتان میں چناب کے پانی کے دباؤ میں اضافہ ہونے کے باعث جلالپور پیروالا کے شہریوں کو فوری طور پر مکانات خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق بند کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے، اس لیے شہر کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے شہریوں کو مساجد میں اعلانات کے ذریعے خبردار کیا جا رہا ہے، جبکہ ریسکیو کے لیے 5 تھرمل ٹیکنالوجی ڈرون اور تحصیل جلالپور کے لیے 50 اضافی کشتیاں فراہم کی گئی ہیں۔

سی پی او کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ آج رات تک پھنسے ہوئے تمام افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا