اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم حکومتی شخصیات اور افسران کا موبائل سمز ڈیٹا لیک ہونے پر فوری نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جو 14 دن کے اندر تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ٹیم ڈیٹا لیکج کے ہر پہلو کی چھان بین کرے گی اور ملوث عناصر کی نشاندہی کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ لیک ہونے والے ڈیٹا میں وفاقی وزراء، اہم حکومتی شخصیات، اعلیٰ سرکاری افسران اور عام شہریوں کی ذاتی معلومات شامل ہیں۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ وفاقی وزیر اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے ترجمان سمیت دیگر متعلقہ حکام کے ڈیٹا کی انٹرنیٹ پر فروخت کے انکشاف کے بعد سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کے ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔




