پاکستان کی پہلی خاتون پولیس افسر ایشیا سوسائٹی فیلو شپ کیلئے منتخب

0
173

لاہور: پاکستانی خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہربانو نقوی کو ایشیا سوسائٹی کی 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب ہونے کا شاندار اعزاز حاصل ہوا۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والی وہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں۔

ایشیا سوسائٹی نے اے ایس پی شہربانو نقوی کو معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ اور سسٹم میں تبدیلی کے حوالے سے ان کی خدمات اور کاوشوں کی بنیاد پر کلاس آف 2025ء میں منتخب کیا۔ اس فیلو شپ کے لیے خطے کے 27 ممالک سے تعلق رکھنے والے 30 افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن سمٹ اس سال 5 تا 7 دسمبر فلپائن کے شہر منیلا میں منعقد ہوگی، جس میں منتخب کیے گئے خواتین اور مرد معاشرتی مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کریں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس پی شہربانو نقوی کو عالمی سطح پر پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا