لاہور(روزنامہ طلوع)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے بعد اداکارہ غنا علی نے حکومت سے انٹرنیٹ کھولنے کا مطالبہ کردیا ۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ اب تو عمران خان رہا ہوگیا ہے اب تو انٹرنیٹ سروس بحال کردیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فائدہ تو کچھ نہیں ہوا بند کرنے کا میرے بچوں کو کوکومیلن متاثر ہورہا ہے ۔
خیال رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا۔






