وزیراعظم نے کراچی اور سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت دے دی

0
215

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ، بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں سیلاب کے پیش نظر امدادی کارروائیوں کے لیے صوبائی حکومت اور سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کراچی میں متحرک امدادی کارروائیوں پر ریسکیو 1122، پاک فوج اور رینجرز کی کوششوں کو سراہا اور گڈاب ندی میں شہریوں کے ڈوبنے پر اظہار افسوس کیا۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ سیلاب میں لاپتہ افراد کو جلد از جلد تلاش کیا جائے اور عوام کو سیلابی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری محفوظ رہ سکیں۔

وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ نظام مواصلات کی جلد بحالی کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی دی اور کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت مکمل طور پر متحرک ہیں تاکہ متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا