واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور چین کی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے یورپی یونین حکام سے ملاقات میں کہا کہ امریکا روسی تیل کے بڑے خریدار ممالک، چین اور بھارت، پر مزید ٹیرف لگانے کے لیے تیار ہے، لیکن یہ اقدام یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ہی اٹھایا جائے گا۔
ٹرمپ نے وضاحت کی کہ امریکا پہلے ہی بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد اور چینی مصنوعات پر 30 فیصد ٹیرف عائد کر چکا ہے۔ تاہم روس سے تیل خریدنے اور تجارتی معاہدے نہ کرنے کے باعث ان دونوں ممالک پر دباؤ مزید بڑھایا جانا ضروری ہے۔






