کار ڈیلرز درآمدی گاڑیوں کی قیمتیں کم کریں،وفاقی وزیر تجارت

0
422

اسلام آباد(طلوع نیوز)وفاقی وزیر تجارت نوید قمرنے کہا ہے کہ کار ڈیلرز درآمدی گاڑیوں کی قیمتیں کم کریں۔ ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کے بعد درآمدی گاڑیوں کی قیمتیں کم نہ ہوئی تو کارروائی ہوگی۔

اپنے ایک بیان میںنوید قمر نے کہا ہے کہ لگژری اشیا پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ کو ختم ہوئی، آئندہ بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

وفاقی وزیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاف کی سطح کے معاہدے کے بعد لیٹر آف کریڈٹ ایل سیز کھولنے پر پابندیاں ہٹا دی جائیں گی، ایل سیز کے دوبارہ کھلنے سے برآمدی صنعتوں کے لیے خام مال آسانی سے دستیاب ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا