سیلاب سے نقصانات، بنگلہ دیش کی پاکستان کو امداد کی پیشکش

0
127

اسلام آباد: بنگلادیش نے پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امداد کی پیشکش کی ہے۔ یہ پیشکش بنگلادیش کے مشیر برائے مذہبی امور اے ایف ایم خالد حسین نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کی، جس میں ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح کے دوروں اور پاکستان-بنگلا دیش براہ راست پروازوں کی جلد بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بنگلادیشی مشیر نے وزیر اعظم کو بنگلادیش کے دورے کی دعوت دی، جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ تاریخ اور ثقافتی روابط پر مبنی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا