اسلام آباد: عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفے دینا شروع کر دیے ہیں۔
سینیٹر علی ظفر، اعظم سواتی، دوست محمد، ذیشان خانزادہ، مرزا محمد آفریدی اور محسن عزیز نے اپنی متعلقہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا۔ سینیٹر علی ظفر اطلاعات نشریات کمیٹی سے مستعفی ہو گئے، جبکہ اعظم سواتی نے پانچ کمیٹیوں کے استعفیٰ پارلیمانی لیڈر کو بھیج دیے۔
سینیٹر ذیشان خانزادہ، دوست محمد اور مرزا آفریدی نے بھی اپنی متعلقہ کمیٹیوں سے احتجاجاً استعفیٰ دیا، جس کا مقصد موجودہ پارلیمانی نظام اور قانون کی حکمرانی کے لیے احتجاج کرنا بتایا گیا ہے۔






