احتجاجی فلوٹیلا غزہ جانب رواں دواں ،فلسطینی کاز حکومتوں کے نہیں لوگوں کے دلوں میں ہے

0
220

یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن نے گلوبل سمود فلوٹیلا کو خوش آمدید کہنے کے لئے سیدی بو سعید بندرگاہ پر ہجوم میں شرکت کی۔نہوں نے کہا کہ فلسطینی کاز آج حکومتوں کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ یہ ہر جگہ کے لوگوں کے دلوں میں موجود ہے،” حسن نے کہا۔انہوں نے “فلسطینی عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کی یکجہتی کو روکنے والی ریاستوں کی بزدلی کے سامنے آج عوام جو کردار ادا کر رہے ہیں” کی تعریف کی مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 130 سے زائد افراد نے تیونس سے کشتیوں پر سوار ہونے کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔

گلوبل سمود فلوٹیلا خود کو ایک آزاد تنظیم کہتا ہے جس کا کسی حکومت یا سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ تیونس سے روانہ ہونے والا فلوٹیلا پہلے ہی “تکنیکی اور لاجسٹک وجوہات” کی بنا پر تاخیر کا شکار ہو چکا تھا۔یہ فلوٹیلا اس ماہ کے آخر میں غزہ پہنچنے کی کوشش کرے گا ، حالانکہ توقع کی جارہی ہے کہ اسرائیلی بحریہ اسے روک دے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا