لیاقت پور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ نقصان کا مکمل ازالہ کیا جائے گا۔
انہوں نے گل محمد لنگاہ فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرہ خاندانوں اور بچوں سے ملاقات کی اور تحائف تقسیم کیے۔ سیلاب میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو امدادی چیکس بھی دیے گئے۔
دورہ مکمل کرنے کے بعد مریم نواز ہیلی کاپٹر کے ذریعے رحیم یار خان روانہ ہوگئیں۔




