ترک ہیکرز کی ویڈیو کال نے اسرائیلی وزیر دفاع کا مذاق بنا دیا

0
179

اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز اپنے ذاتی فون نمبر کے لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور مذاق کا نشانہ بن گئے۔ ترک ہیکرز نے ان کا نمبر حاصل کر کے ویڈیو کال کی اور کال کا اسکرین شاٹ آن لائن پوسٹ کر دیا، جس کے بعد دنیا بھر سے نفرت انگیز پیغامات اور دھمکیاں موصول ہونے لگیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس واقعے نے اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کے تصور کو کمزور کیا ہے۔ خود اسرائیل کاٹز نے بھی تسلیم کیا کہ فون پر آئے پیغامات اور کالز نے انہیں شدید مشکلات میں ڈال دیا اور آخر کار انہوں نے اپنا پرانا فون نمبر غیر فعال کر دیا۔ سوشل میڈیا صارفین اور اسرائیلی شہریوں نے اس واقعے پر طنز و مزاح کے تبصرے کیے اور وزیردفاع کا مذاق اڑایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا