نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی۔ قرارداد 142 ممالک کی حمایت سے منظور ہوئی، 10 ممالک نے مخالفت کی جبکہ امریکا اور اسرائیل سمیت 12 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
یہ قرارداد فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے پیش کی گئی تھی۔ عرب میڈیا کے مطابق 7 صفحات پر مشتمل اعلامیہ جولائی میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کا نتیجہ ہے۔ اسرائیل نے اس قرارداد کو مسترد کر دیا ہے۔






