سرگودھا: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ مائنس ون فارمولا قابل عمل نہیں اور پارٹی کے تمام فیصلے بانیوں کی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سختیوں سے ملک کو نقصان پہنچے گا اور سیاست سے بالاتر ہو کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔ بیرسٹر گوہر خان نے پنجاب میں سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔






