کھٹمنڈو: نیپال کی سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی کو عبوری وزیراعظم منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ نیپال کی سپریم کورٹ کی چیف جسٹس رہنے والی واحد خاتون ہیں۔
نیپالی صدر دفتر کے مطابق 73 سالہ سوشیلا کرکی آج رات عبوری وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھائیں گی۔ یہ اقدام وزیراعظم کے پی شرما اولی کے استعفیٰ کے بعد عمل میں آیا، جو چند روز قبل نوجوانوں کی انقلابی تحریک اور پرتشدد ہنگاموں کے بعد مستعفی ہوئے تھے۔






