پی آئی اے کا کینیڈا کے لیے فلائٹ آپریشن معطل

0
144

لاہور: پی آئی اے نے کینیڈا کے لیے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ بوئینگ 777 لانگ رینج طیاروں کی ضروری دیکھ بھال اور پرزہ جات کی تبدیلی کے لیے کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں طیاروں کو تین ہفتوں کے لیے تکنیکی معائنے سے گزارا جائے گا تاکہ آنے والے مہینے میں متوقع مسافروں کے رش سے پہلے طیارے مکمل طور پر تیار ہوں۔ انہوں نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ حفاظت اور طیاروں کی فٹنس اولین ترجیح ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا