نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ اسکولوں اور کمیونٹیز کی بحالی کے لیے ادارہ تعلیم و آگاہی کو 2 لاکھ ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ سیلاب نے ملک بھر میں اسکولوں کو تباہ کر دیا اور لوگوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ان کی دلی ہمدردیاں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔
ملالہ کا کہنا تھا کہ ہمیں امدادی سرگرمیوں، انفرااسٹرکچر کی بحالی اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے متحد ہونا ہوگا کہ لڑکیاں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔






