ڈاکو کیش وین سے 22 کروڑ سے زائد نقدی لوٹ کر فرار

0
169

تربت: نامعلوم مسلح افراد نے دشت کے قریب تربت-گوادر شاہراہ پر نجی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین لوٹ لی۔ لیویز حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر وین سے 22 کروڑ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ وین دو نجی بینکوں کا کیش لے کر تربت سے گوادر جا رہی تھی۔ واقعے کے بعد لیویز فورس نے علاقے کی ناکا بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا