قازقستان میں جبری شادیوں ، دلہنوں کے اغوا پر پابندی عائد

0
156

آستانہ: قازقستان میں جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نئے قانون کے تحت زبردستی شادی پر مجبور کرنے والے کو اب 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ قانون خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کے تحفظ کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ دلہنوں کے اغوا پر بھی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ ماضی میں اگر اغوا کار متاثرہ کو چھوڑ دیتا تو وہ قانونی کارروائی سے بچ سکتا تھا، لیکن اب یہ سہولت ختم کر دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پچھلے تین سال میں اس نوعیت کی 214 شکایات پولیس کو موصول ہوئیں۔ خواتین کے حقوق کا مسئلہ 2023 میں اس وقت نمایاں ہوا جب ایک سابق وزیر نے اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا