مری میں پنجاب کا پہلا ٹری ہاؤس، سیاحت کا نیا باب کھل گیا

0
204

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے منیجنگ ڈائریکٹر عاصم رضا نے ریجنل منیجر معظم نذیر کے ہمراہ ٹی ڈی سی پی ریزورٹ پتریاٹہ کا دورہ کیا اور پنجاب کے پہلے ٹری ہاؤس کا افتتاح کیا۔منیجنگ ڈائریکٹر عاصم رضا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ شاندار اور ماحولیاتی دوسترہائش اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے

جو سیاحوں کو قدرتی جنگلات کے دل میں درختوں کے بیچ قیام کا منفرد تجربہ فراہم کرے گا۔ ٹری ہاؤس میں جدید سہولیات اور قدرتی حسن کا امتزاج سیاحوں کے لیے یادگار لمحات تخلیق کرے گا، جو مری کی سیاحت کو ایک نئی پہچان دے گا۔ٹری ہاؤس مری کو ایک جدید اور پائیدار سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ یہ سہولت نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کے لیے بھی پرکشش ثابت ہوگی۔

یہ منصوبہ ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے اس عزم کا اظہار ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور وزیر سیاحت محترمہ مریم اورنگزیب کے وژن کے مطابق مری کو ایک جدید، پائیدار اور عالمی معیار کے سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دی جائے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا