ن لیگ قومی جماعت ہے، صوبائیت کی سیاست کبھی نہیں کی: عظمیٰ بخاری

0
189

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صوبائیت، نہروں یا ڈیم کا کارڈ استعمال نہیں کیا، ن لیگ ایک قومی جماعت ہے جو قومی سوچ اور ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔

شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جسے وہ ناتجربہ کار ٹیم کہہ رہے ہیں، اسی ٹیم نے ڈیڑھ سال میں پنجاب میں 80 منصوبوں کے ذریعے انقلاب برپا کر دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں 17 برسوں میں جو حالات پیدا کیے گئے، وہاں کے عوام آج بھی اس کا رونا روتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد کے باوجود سندھ تباہ حالی کا شکار رہا، جبکہ پنجاب اپنے سیلابی حالات میں پیپلز پارٹی کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

یاد رہے کہ سندھ کے وزیر شرجیل میمن نے ن لیگ اور حکومت پنجاب کی جانب سے صحافی رضوان رضی کی حمایت میں چلائی جانے والی مہم کو افسوسناک قرار دیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا