لاہور: اسپیشل برانچ اور ریلویز پولیس نے مغلپورہ میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ریلوے کے لاکھوں مالیت کے سامان کی خرد برد میں ملوث تین ملازم گرفتار کر لیے۔
کارروائی کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان نے ریلوے کیرج شاپس سے سپوکنل شیٹ کے چار رول ایشو کروائے تھے جن میں سے دو خرد برد کر لیے گئے۔ تلاشی لینے پر ٹرک سے لاکھوں مالیت کی شیٹس غائب پائی گئیں جبکہ چھپایا گیا سامان ملزم کے کوارٹر سے برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ہونے والوں میں ریلوے کلرک احمد علی، ٹرک ڈرائیور امیر حسین اور ہیمرمین مصطفیٰ احمد شامل ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈی آئی جی نارتھ عبدالرب چودھری نے سامان برآمد کرنے والی ٹیم کو شاباش دی۔





