اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کر دیا

0
224

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کر دیا ہے۔ عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے حفیظ الرحمان کی بحالی کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز فیصلے میں چیئرمین پی ٹی اے کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ حفیظ الرحمان کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی۔

بعد ازاں حفیظ الرحمان نے اس فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی، جس پر عدالت نے چیئرمین کو عہدے پر بحال کرنے کا حکم جاری کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا