پاک فوج کی کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

0
204

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی بھارتی پراکسی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی اور سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا