پیپلز پارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

0
130

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد صوبے میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنجاب میں 21 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی رقبہ زیرِ آب آ گیا ہے، چاول، کپاس، گنے اور مکئی جیسی اہم فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، سبزیوں کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ہزاروں مویشی بھی سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نقصانات نے کسانوں کو معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے اور ملک کو فوڈ سکیورٹی کے سنگین خطرات لاحق ہیں، اس لیے کسانوں اور سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں سے مکمل چھوٹ دی جائے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ وقت صرف ہمدردی کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کا ہے، پنجاب حکومت کو عالمی برادری کے تعاون سے بحالی کے منصوبے شروع کرنے چاہئیں۔ سندھ میں بھی اسی ماڈل کے تحت لاکھوں گھروں کی تعمیر اور سولر انرجی منصوبے شروع کیے گئے ہیں، یہی اقدامات پنجاب میں بھی اپنائے جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا