ابوظبی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے 11ویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 170 رنز کا ہدف دے دیا۔
ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 169 رنز بنائے۔
محمد نبی نے صرف 22 گیندوں پر 60 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ ابراہیم زادران اور راشد خان نے 24،24 رنز بنائے جبکہ صدیق اللہ نے 18 اور رحمان اللہ گرباز نے 14 رنز اسکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے نوان تھوشارا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔





