قطر کا اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

0
139

دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملے کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائر کرے گا۔

قطری وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفہ نے کہا کہ قطر اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر قانونی راستہ اختیار کرے گا۔

یہ اقدام اس وقت کیا گیا ہے جب اسرائیلی حملے میں حماس رہنما الخلیل الحیا کے بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ ہدف 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں ملوث تھے، تاہم بعض اسرائیلی حکام نے اسے مذاکرات کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا