منیجر قومی کرکٹ ٹیم زخمی سری لنکن امپائر کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

0
195

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے میچ کے دوران بال لگنے سے زخمی ہونے والے سری لنکن امپائر روچیرا پلیاگُروگے کی اسپتال میں عیادت کی۔

ذرائع کے مطابق نوید اکرم چیمہ نے چیئرمین پی سی بی اور صدر اے سی سی محسن نقوی اور ٹیم کی جانب سے سری لنکن امپائر کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ٹیم منیجر نے امپائر روچیرا پلیاگُروگے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔ اس موقع پر امپائر نے کہا کہ انہیں ہمیشہ پاکستان ٹیم اور عوام کی جانب سے پیار ملا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا