چین: سائنس دانوں نے ایک منفرد کیسیٹ ٹیپ تیار کی ہے جو دنیا کے تمام گانوں کا ڈیٹا اسٹور کر سکتی ہے۔
یہ کارنامہ صوبہ گوانگ ڈونگ کی سدرن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں حاصل کیا گیا، جہاں مصنوعی ڈی این اے کو پلاسٹک ٹیپ پر پرنٹ کر کے ’کرسٹل آرمَر‘ سے محفوظ کیا گیا۔
100 میٹر طویل یہ ٹیپ 36 پیٹا بائٹس ڈیٹا ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو 36 ہزار ٹیرا بائٹ ہارڈ ڈرائیوز کے برابر ہے۔
ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی عالمی ڈیٹا ضرورت کے پیش نظر یہ روایتی اسٹوریج کے متبادل کے طور پر استعمال ہو سکتی ہے کیونکہ سیمی کنڈکٹر پر مبنی میموری اپنی حد کو پہنچ چکی ہے۔





