مصر کے میوزیم سے فرعون کے زمانے کا سونے کا کڑا غائب

0
123

قاہرہ:مصر کے ایجپشن میوزیم کی لیب سے 3 ہزار سال قدیم سونے کا کڑا پراسرار طور پر غائب ہوگیا۔ یہ کڑا فرعون آمنموپ (اکیسویں سلطنت، 1070 تا 945 قبل مسیح) کے دور سے تعلق رکھتا ہے۔

وزارتِ آثارِ قدیمہ کے مطابق انوینٹری چیک کے دوران گمشدگی کا انکشاف ہوا اور انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جبکہ ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر ہائی الرٹ جاری ہے۔

قاہرہ کے ایجپشن میوزیم میں ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد نوادرات موجود ہیں، یہ واقعہ گریٹ ایجپشن میوزیم کے افتتاح سے قبل سامنے آیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا