لندن: وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔
جنیوا میں قیام کے دوران انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کی، جن کے آئندہ چند روز میں لندن آنے کا امکان ہے۔
وفد میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور عطا تارڑ شامل ہیں۔ وزیراعظم برطانوی حکام، پاکستانی بزنس و کمیونٹی لیڈرز سے ملاقات کریں گے اور کمیونٹی کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیراعظم 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکا روانہ ہوں گے۔





