ٹرمپ نے بھارت کو ایرانی بندرگاہ چابہار پر دی گئی چُھوٹ واپس لے لی

0
174

امریکا نے ایران کی چابہار بندرگاہ پر عائد پابندیوں سے بھارت کو حاصل استثنیٰ ختم کر دیا ہے، جس سے براہِ راست بھارتی سرمایہ کاری اور منصوبے متاثر ہوسکتے ہیں۔

چابہار بندرگاہ خطے میں تجارتی روابط اور جغرافیائی حکمتِ عملی کے لحاظ سے اہم حیثیت رکھتی ہے۔ بھارت نے 2016 میں ایران کے ساتھ معاہدہ کر کے بندرگاہ اور ریل منصوبے پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی تاکہ افغانستان اور وسطی ایشیا تک رسائی پاکستان کے راستے کے بغیر حاصل کی جا سکے۔

امریکی فیصلے کے بعد بھارتی کمپنیوں کے لیے مالی لین دین اور سامان کی ترسیل مشکل ہو جائے گی، جس سے منصوبہ تعطل کا شکار ہوسکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کو دوبارہ پاکستان یا دیگر مہنگے ذرائع پر انحصار کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے امریکی اقدام کو “غیر قانونی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ چابہار ایک علاقائی ترقیاتی منصوبہ ہے، جسے سیاسی دباؤ کا شکار کرنا خطے کے استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔ ایران نے عندیہ دیا ہے کہ وہ بھارت اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر منصوبہ جاری رکھنے کی کوشش کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا