امریکا ، برطانیہ مابین ٹیکنالوجی شراکت داری معاہدہ طے پا گیا

0
180

لندن: امریکا اور برطانیہ نے ٹیکنالوجی شراکت داری معاہدے پر دستخط کر دیے، جس کے تحت دونوں ممالک تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔

چیکرز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ دورے کے دوران معاہدے پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ یہ معاہدہ نجی شعبے میں نئی سرمایہ کاری کی راہیں کھولے گا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی کمپنی ایکس انرجی اور برطانوی کمپنی سینٹرکا برطانیہ میں ایٹمی ری ایکٹرز لگانے کے منصوبے پر متفق ہو گئی ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس سال 17 کھرب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری حاصل کر چکا ہے اور ٹیرف پالیسی سے کھربوں ڈالر کا فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے امریکا اور برطانیہ کے تعلقات کو “قیمتی وراثت” قرار دیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ امریکا برطانیہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، جو 25 لاکھ نوکریوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ انہوں نے اسے برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ قرار دیا، جس سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا