چارلی کرک کے قاتل پر فردِ جرم عائد،سزائے موت کی استدعا

0
218

سالٹ لیک سٹی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے ملزم ٹائلر رابنسن پر فردِ جرم عائد کر دی جبکہ پراسیکیوٹر نے سزائے موت دینے کی استدعا کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملزم کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا جہاں اس پر قتل، شواہد مٹانے اور گواہ کو متاثر کرنے سمیت 7 الزامات لگائے گئے۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ رابنسن نے روم میٹ کو بھیجے گئے پیغامات میں قتل کا اعتراف کیا تھا اور جائے وقوعہ سے ملنے والی رائفل پر اس کا ڈی این اے بھی پایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق کیس کی اگلی سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا