مودی کی ناکام پالیسیوں نے بھارت میں نئی دراڑ ڈال دی

0
131

مودی کی پالیسیوں نے بھارت میں نئی دراڑ ڈال دی ہے۔ پنجاب اور بہار کے عوام آمنے سامنے آگئے جبکہ فرقہ واریت اور صوبائی تعصب تیزی سے بڑھنے لگا۔

بھارتی پنجاب میں بہاریوں کی بے دخلی کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث لدھیانہ ریلوے اسٹیشن پر ہجوم دیکھنے میں آیا۔ سکھ برادری نے بہاریوں کی بڑھتی آبادکاری کے خلاف چندی گڑھ میں شدید احتجاج کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں ہر وقت 30 سے 40 لاکھ بہاری مزدور موجود رہتے ہیں۔

مردم شماری 2011 کے مطابق پنجاب میں بہار اور یوپی کے 12 لاکھ سے زائد مزدور کام کرتے ہیں۔ مقامی پنجابیوں کا الزام ہے کہ بہاری صرف لوٹنے آتے ہیں، مشکل میں ساتھ نہیں دیتے، اور پنجاب میں صرف پنجابی زبان کو رائج ہونا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق یہ تنازع مودی کے ’’اکھنڈ بھارت‘‘ کے بیانیے کی حقیقت بے نقاب کرتا ہے۔ آر ایس ایس کی انتہا پسند سوچ نے بھارت کو ہندو-مسلم تنازع کے بعد اب پنجابی-بہاری تصادم کی طرف دھکیل دیا ہے، جبکہ مودی کا نعرہ ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘‘ زمینی حقائق میں دفن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا