ای سی سی نے ریکوڈک منصوبے ، ریلوے فنانسنگ کی منظوری دے دی

0
150

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک منصوبے کی فنانسنگ معاہدوں اور بلوچستان میں 1350 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک بچھانے کے لیے 390 ملین ڈالر کی برج فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی سمری منظور کی گئی، جس سے ریکوڈک منصوبے پر کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہو گئی۔

ای سی سی نے وزارت ریلوے کی تجویز بھی منظور کی جس کے تحت ریکوڈک مائننگ کمپنی کے ساتھ ریلوے ڈویلپمنٹ اور فنانسنگ معاہدے کیے جائیں گے تاکہ برآمدی سامان کی ترسیل کے لیے نیا ریلوے ٹریک بنایا جا سکے۔

وزارت ریلوے اور وزارت خزانہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آئندہ سال مارچ تک منصوبے پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ منظوری حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کی معیشت کو بدلنے اور عوام کے لیے وسیع فوائد فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا