چینی انٹرنیٹ ریگولیٹر نے علی بابا اور بائٹ ڈانس سمیت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی کمپنی اینوڈیا کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس چِپس خریدنے سے روک دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا (سی اے سی) نے کمپنیوں کو کی ٹیسٹنگ اور آرڈرز بند کرنے کی ہدایت دی۔ یہ پابندی اس سے قبل لگنے والی ایچ ٹونٹی ماڈل پر قدغن سے بھی زیادہ سخت ہے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ مقامی ادارے جیسے ہواوے اور کیمبرکون اب ایسے پروڈکٹس تیار کر رہے ہیں جو اینوڈیا کے ماڈلز کے ہم پلہ یا بہتر ہیں۔ حالیہ دنوں میں بڑی چینی کمپنیوں کو مقامی پراڈکٹس اور اینوڈیا ماڈلز کا تقابلی جائزہ بھی کروایا گیا۔
ماہرین کے مطابق بیجنگ، امریکا پر انحصار کم کرنے اور اپنی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے سخت پالیسی پر عمل پیرا ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کی عالمی دوڑ میں چین بھرپور مقابلہ کر سکے۔




