پاک سعودی معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، کسی ملک کیخلاف نہیں، دفتر خارجہ

0
146

اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تاریخی دفاعی معاہدہ صرف دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں۔ معاہدے کے مطابق کسی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں پر جارحیت سمجھا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی عرب دورے کے دوران اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے، جو خطے میں امن، سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

شفقت علی خان نے مزید کہا کہ قطر میں ہنگامی اسلامی سربراہی اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی اور پاکستان نے انسانی حقوق کونسل جنیوا میں بھی فوری بحث کا مطالبہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا