پاک سعودی دفاعی معاہدہ پاکستان کے حق میں، ہر پاکستانی مکہ و مدینہ کی حفاظت چاہتا ہے،بلاول بھٹو

0
177

کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے مثبت قرار دیا اور کہا کہ ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی، صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے حوالے سے وعدے کر کے گئے ہیں اور ان پر عمل ہوگا، ایس تھری منصوبہ وفاقی حکومت کا تھا اور اب صوبائی حکومت اس پر عمل کرے گی۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سیلاب پر سیاست کا وقت نہیں، قدرتی آفت کے دوران دنیا سے مدد طلب کی جاتی ہے، تاہم وفاقی حکومت نے اقوام متحدہ سے ابھی تک اپیل نہیں کی۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ صحت کے مسائل بڑھ سکتے ہیں اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین کی مدد کی جانی چاہیے۔ انہوں نے بھارتی حکمت عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کرکٹ کو سیاست میں ملوث کر رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ حال ہی میں جنگ میں بھارت کو شکست دی گئی اور پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہے، ہر پاکستانی مکہ و مدینہ کی حفاظت کے جذبے سے سرشار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا