پاکستان، چین مابین صنعتی تعاون کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

0
177

ارومچی میں صدر آصف علی زرداری کی موجودگی میں پاکستان اور چین نے تین ایم او یوز پر دستخط کیے، جن کا مقصد صنعتی تعاون، زرعی جدت اور عوامی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔

معاہدوں میں لائیو اسٹاک انڈسٹری میں جدت، پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کا قیام اور فائر ٹرکس و ایمرجنسی آلات کی فراہمی شامل ہیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ یہ یادداشتیں خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات اور عوامی سلامتی کے نظام کو بہتر بنائیں گی۔ بعد ازاں وہ ارومچی سے کاشغر روانہ ہوگئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا