بروقت انتظامات نہ ہوتے تو سیلاب سے بڑی تباہی ہوتی، مریم نواز

0
133

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا لیکن بروقت اقدامات سے بڑی تباہی سے بچ گئے۔ سرگودھا میں الیکٹرک بس پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تین دریاؤں میں بیک وقت طغیانی آئی جس سے سیکڑوں دیہات متاثر ہوئے، تاہم متاثرین کو دو ہفتوں میں امدادی چیک ملنا شروع ہو جائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت ملکی مفاد میں بہترین فیصلے کر رہی ہے، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر جشن منایا گیا ہے اور اب مکّہ و مدینہ کی حفاظت پاک فوج کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو شکست دی گئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی۔

تقریب میں وزیراعلیٰ نے کلین گرین پنجاب پروگرام کے تحت گرین بس سروس کا بھی افتتاح کیا جو سرگودھا شہر اور ضلع کی 6 تحصیلوں میں چلائی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا