اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی شمولیت کے حوالے سے اہم قرارداد منظور کر لی۔ 80ویں نشست میں ہونے والی رائے شماری میں قرارداد کے حق میں 145 ووٹ آئے، مخالفت میں 5 جبکہ 6 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد کے تحت فلسطینی صدر یا اعلیٰ نمائندے اب جنرل اسمبلی کے مباحثوں اور اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں بامعنی انداز میں شریک ہو سکیں گے، حتیٰ کہ پیشگی ریکارڈ شدہ بیانات بھی جمع کرا سکیں گے۔ اس پیش رفت کو فلسطین کی عالمی سطح پر سیاسی اور سفارتی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔





