اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ نے چھٹی بار ویٹو کر دیا، حالانکہ قرارداد کو دیگر 14 ممالک کی حمایت حاصل تھی۔
یہ قرارداد 10 غیر مستقل رکن ممالک نے تیار کی تھی، جس میں غزہ میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
ڈنمارک کی سفیر کرسٹینا مارکوس نے ووٹنگ سے قبل کہا کہ غزہ میں قحط کی تصدیق ہو چکی ہے اور اسرائیلی کارروائی نے عام شہریوں کی تکالیف ناقابلِ برداشت بنا دی ہیں۔
عالمی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حالات نہ بدلے تو قحط پورے علاقے میں پھیل سکتا ہے۔





