نو مئی کیسز: خدیجہ شاہ سمیت 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

0
212

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کیسز میں غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مقدمات میں 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

جج منظر علی گل نے سماعت کے دوران خدیجہ شاہ، عمران اور فائزہ عظمت کے وارنٹ جناح ہاؤس حملہ کیس میں جاری کیے، جبکہ عثمان، احمد مرسلین، حمزہ سہیل اور محمد خالد کے وارنٹ عسکری ٹاور حملہ کیس میں جاری ہوئے۔

عدالت نے عبدالرزاق اور صفدر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔ یہ دونوں ملزمان جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہیں اور وارنٹ کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا