ایشیا کپ کے میچ میں افغانستان کے خلاف ایک اوور میں پانچ چھکے کھانے والے سری لنکن آل راؤنڈر دونتھ ویلالاگے کے والد سورنگا نیروشن ویلالاگے انتقال کر گئے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق انہیں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
میچ کے اختتام پر کوچ سنتھ جے سوریا اور ٹیم مینجر نے ویلالاگے کو والد کے انتقال کی اطلاع دی جس کے بعد وہ فوری طور پر وطن روانہ ہوگئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے محمد نبی نے ویلالاگے کو ایک اوور میں پانچ چھکے مارے تھے۔






