امریکی، چینی صدور کا اکتوبر میں ملاقات پر اتفاق

0
129

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ان اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں ٹک ٹاک معاہدے سمیت کئی معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ 3 ماہ بعد دونوں رہنماؤں کا پہلا رابطہ تھا، جس میں 31 اکتوبر کو جنوبی کوریا میں اے پی ای سی فورم کے دوران براہِ راست ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ بات چیت میں تجارت، فینٹانیل، روس-یوکرین جنگ اور ٹک ٹاک پر تبادلہ ہوا، تاہم چین کے سرکاری بیان میں ٹک ٹاک کا ذکر شامل نہیں تھا۔

خیال رہے کہ امریکی قانون کے تحت چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو جنوری 2025 تک ٹک ٹاک کے امریکی اثاثے فروخت کرنا ہوں گے ورنہ ایپ پر پابندی لگ جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا