پی ٹی آئی سینیٹر حامد خان 5 قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

0
182

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان نے پارٹی قائد عمران خان کی ہدایت پر سینیٹ کی 5 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

اپنے استعفے میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو جھوٹے مقدمات، قید اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ کمزور عدلیہ انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی نظام متاثر ہوا ہے اور استعفیٰ اسی کے خلاف احتجاج ہے۔ حامد خان نے چیئرمین سینیٹ سے فوری منظوری کی درخواست بھی کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا