صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی درخواست پر 60 سے زائد وکلاء پر دہشتگردی کا مقدمہ درج

0
198

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء احتجاج کے دوران بار صدر واجد گیلانی اور وکیل انتظار حسین پنجوتھہ کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے واقعے نے سنگین رخ اختیار کر لیا۔ صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی کی درخواست پر پولیس نے 60 سے زائد وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں انسدادِ دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

واقعے کے بعد واجد گیلانی نے اعلان کیا تھا کہ حملہ آور وکلاء کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان کے لائسنس منسوخی کے لیے بار کونسل سے رجوع کیا جائے گا۔ سیکریٹری بار منظور ججہ نے بھی کہا تھا کہ وکلاء کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کروانے کی درخواست دی جائے گی تاکہ کسی کو بار کی قیادت پر حملے کی جرات نہ ہو۔

ادھر اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین نصیر کیانی نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث وکلاء کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی اور ان کے لائسنس فوری طور پر معطل کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی آر درج ہونے کے بعد وکلاء برادری میں شدید کشیدگی پائی جا رہی ہے اور ممکنہ احتجاجی ردعمل کے خدشے کے باعث ہائیکورٹ اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا