کاشغر: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال کمیونسٹ پارٹی سیکرٹری یاو ننگ اور امام میماتی جوبن نے کیا۔
صدر زرداری نے مسجد میں عصر کی نماز ادا کی اور اس کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔
اس موقع پر صدر کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور ورثے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جبکہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دونوں ممالک کے سفارت کار بھی ان کے ہمراہ تھے۔




